Monday, 28 April 2025, 11:28:27 am
 
این ڈی ایم اے نے فلسطینیوں کیلئے امدادی سامان کی کھیپ روانہ کر دی
April 27, 2025

وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے نے فلسطین کیلئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پندرھویں کھیپ بھجوا دی ہے جو غزہ کے عوام کیلئے قوم کی غیرمتزلزل حمایت کا مظہر ہے۔

کھیپ میں بیس ٹن ادویات، پانچ ٹن حفظان صحت کی کٹس اور پندرہ ٹن خیمے شامل ہیں جو پاکستان کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کوششوں کا حصہ ہے۔

امدادی کھیپ کو کراچی سے چارٹرڈ پرواز کے ذریعے اردن کے دارالحکومت عمان بھجوایا گیا۔

اس کھیپ سے پاکستان فلسطین کیلئے اب تک پندرہ سو اٹھارہ ٹن امدادی اشیاء بھجوا چکا ہے۔