File photo
وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان کو تجارتی مرکز بنانے کے حوالے سے صوبائی اداروں کے ساتھ ملکر کام کرنے پر آمادگی کااظہارکیا ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کے روز کوئٹہ میں بلوچستان کے گورنر جعفر خان مندوخیل سے گفتگو کے دوران کیا ۔
دونوں رہنمائوں نے بلوچستان کے سماجی اور معاشی منظر نامے کی بہتری کیلئے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زوردیا ہے۔
انہوں نے صوبے میں تجارت کے فروغ کیلئے کلیدی حکمت عملی پرتبادلہ خیال کیا اور پائیدار ترقی یقینی بنانے اور سرمایہ کاری کی ترغیب کیلئے کئے گئے اقدامات کو اجاگر کیا ۔
گورنر نے تجارت سرگرمیوں میں مدد کیلئے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے اورروابط میں اضافے کے صوبائی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔