Saturday, 21 December 2024, 10:12:54 pm
 
بلوچستان میں قبائلی سرداروں کے ساتھ امن جرگے کا اہتمام
December 12, 2024

بلوچستان میں پاک افغان سرحد کے قمرالدین کاریز اور Manza Kai کے قبائلی سرداروں کے ساتھ امن جرگے کا اہتمام ہوا۔

انسپکٹر جنرل فرنٹیر کور بلوچستان میجر جنرل عابد مظہر قمر الدین کاریز اور منزہ کئی کے قبائلی سرداروں اور مقامی لوگوں نے جرگوں میں شرکت کی۔

قبائلی سرداروں نے سرحدی انتظامات اور امن و امان کے قیام کیلئے پاکستان آرمی اور ایف سی کے کردار کو سراہا۔

قبائلی عمائدین نے سرحدی معاملات اور دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔