File Photo
آج (جمعرات) ایک بیان میں دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے افغان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستانی سیکورٹی فورسز پر حملوں کے لئے افغانستان میں پناہ گاہیں تلاش کرنے والے دہشت گردوں اور دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی کرے۔اس سے پہلے دہشت گردوں نے افغان سرزمین سے سرحد کے پار ضلع مہمند میں فوجی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی تھی۔فائرنگ کے تبادلے میں شانگلہ سوات کے رہائشی ایف سی کے سپاہی 25 سالہ فضل وحید شہید ہوگئے تھے۔دفتر خارجہ نے پاکستان کے خلاف دہشت گردوں کی طرف سے بلااشتعال کارروائیوں کیلئے افغان سرزمین استعمال کئے جانے کی سخت مذمت کی۔