Sunday, 08 September 2024, 04:26:04 am
 
آج پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں بارش کا امکان
July 07, 2024

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران پنجاب خیبرپختونخوا کشمیر گلگت بلتستان مشرقی اور جنوبی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارت

اسلام آباد اور گلگت 25ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور 27

کراچی 32

پشاور 26

کوئٹہ اور مظفرآباد 24

اور مری 17ڈگری سینٹی گریڈ

بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر جموں پلوامہ اننت ناگ شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت۔ سرینگر پلوامہ اور بارہ مولہ میں اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ جموں ستائیس LEHگیارہ اننت ناگ انیس اورشوپیاں میں سترہ ڈگری سینٹی گریڈ۔