Saturday, 23 November 2024, 08:18:35 am
 
چین کا افغان دھڑوں کے درمیان مذاکرات کیلئے میزبانی پرآمادگی کااظہار
August 07, 2021

چین نے افغان دھڑوں کے درمیان مذاکرات کیلئے میزبانی پرآمادگی ظاہرکی ہے جس کا مقصد افغانستان میں امن اور مفاہمتی عمل کیلئے تعاون اور سہولت فراہم کرنا ہے ۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اظہار خیال کرتے ہوئے چین کے مستقل مشن کے ناظم الامور DAI BING نے کہا کہ افغانستان سے امریکی اورنیٹو افواج کے جلد بازی میں کئے گئے انخلاء کی وجہ سے ملک جنگ اور امن کے تاریخی موڑ پرکھڑا ہے ۔DAI نے کہاکہ افگانستان میں امن اور مفاہمت کے عمل میں پیشرفت کیلئے کوششوں کی ضرورت ہے ۔انہوں نے عالمی برادری سے بھی مکمل جنگ کو روکنے ، امن ومصالحت میں پیشرفت اور دہشت گردی سے نمٹتے ہوئے امن عمل آگے بڑھانے پر زوردیا ۔