پنجاب حکومت نے لاہور اور قصور میں کامیاب عملدرآمد کے بعد ننکانہ صاحب میں بھی مفت وائی فائی سروس کا آغاز کیا ہے۔
ایک بیان میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ لاہور کی پچاس لاکھ سے زائد آبادی کی طرف سے مفت وائی فائی سروس کا استعمال منصوبے کی کامیابی کا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیف سٹی منصوبہ راولپنڈی، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں جلد فعال ہوجائے گا جسے بعد میں پنجاب کے اٹھارہ شہروں تک پھیلا یا جائے گا