Monday, 16 September 2024, 11:49:47 pm
 
ایف سی بلوچستان ساؤتھ کے زیراہتمام یوم دفاع و شہداء ملّی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا گیا
September 07, 2024

ایف سی بلوچستان، ساؤتھ کے زیر اہتمام جنوبی بلوچستان میں یوم دفاع وشہدا پاکستان ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا۔

دن کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت اور ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعاؤں سے کیا گیا۔

آئی جی ایف سی بلوچستان، ساؤتھ میجر جنرل بلال سرفراز خان نے ہیڈکوارٹر ایف سی بلوچستان، ساؤتھ تربت میں یادگار شہدا پر حاضری دی پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہدا کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔

ایف سی بلوچستان کی جانب سے شہدا کو ان کی عظیم قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شہدا کی قبروں پر ان کے خاندانوں کے ہمراہ حاضری دی پھولوں کی چادریں چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی گئیں۔

یوم دفاع و شہدا پاکستان کی مناسبت سے مرکزی تقریب ہیڈ کوارٹرز ایف سی بلوچستان، ساؤتھ تربت میں منعقد ہوئی، جس میں شہدا کے خاندانوں، مقامی معززین، ضلعی انتظامیہ، ایف سی بلوچستان ساتھ کے افسران ونوجوان کے علاوہ مختلف اسکولوں کے طلبا اور اساتذہ نے بھرپور شرکت کی۔

یوم دفاع وشہدا پاکستان کے موقع پر جنوبی بلوچستان کے تمام شہروں ،اسکولوں اور گرلز کیڈٹ کالج تربت میں رنگارنگ تقریبات کا انعقاد کیاگیا، جس میں طلبا نے ملی نغمے، ٹیبلوز پیش کیے اور تقاریری مقابلے بھی منعقد کئے گئے۔

مزید برآں یوم دفاع و شہدا کے موقع پر مختلف کھیلوں کے مقابلے، جن میں کرکٹ، فٹبال اورتیکوانڈو کے مقابلوں کا اہتمام کیا گیا اور ریلیاں بھی نکالی گئیں۔