Wednesday, 23 October 2024, 05:59:11 am
 
گورنرخیبرپختونخوااورسعودی سفیرکاباہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال
June 08, 2024

پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور اور باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں پاک سعودیہ تعلقات، صوبے میں سرمایہ کاری کے دستیاب مواقع اور سرمایہ کاری کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔

گورنر نے ملک بھر خصوصاً خیبرپختونخوا میں شاہ سلمان امدادی مرکز کی امدادی خدمات کوسراہا۔

انہوں نے کہاکہ حالیہ سیلاب میں شاہ سلمان امدادی مرکز نے ڈیرہ اسماعیل خان ، دیر ، سوات، چترال اور چارسدہ میں محبت کے جذبے کے ساتھ متاثرین سیلاب کی بھرپور مدد کی ۔

فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ سعودی حکومت نے ہرقسم کے مشکل حالات میں ہمیشہ پاکستان کے عوام کی مدد کی ہے ۔