فائل فوٹو
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت صوبے کے تمام ہسپتالوں میں مریضوں کو جدید ترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے گی۔
یہ بات انہوں نے آج (جمعرات) کو میانوالی کے ڈی ایچ کیو جنرل ہسپتال کے دورے کے موقع پر کہی۔
وزیراعلیٰ نے ہسپتال میں طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور متعدد سہولیات بہتر بنانے کی ہدایت کی۔