Saturday, 27 July 2024, 09:14:09 am
وزیراعلیٰ کا قبائلی علاقوں کے مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کرنےکا عزم
September 08, 2023

خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلی محمد اعظم خان نے قبائلی علاقوں کے مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کرنے کے پختہ عزم کا اظہار کیاہے۔

آج پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قبائلی لوگوں کو درپیش مسائل کو جامع حکمت عملی سے حل کیا جارہا ہے۔

اس موقع پر محمد اعظم خان نے وزیراعلی کے خصوصی فنڈ سے مستحق قبائلی افراد میں مالی امداد تقسیم کی۔