Friday, 22 November 2024, 06:23:13 am
 
کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت سود سے پاک قرضے فراہم کئے جارہے ہیں:ترین
November 08, 2021

مشیر خزانہ شوکت ترین نے ملک کو آگے لے جانے کیلئے زراعت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ آج اسلام آباد میں کامیاب جواب کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے سے منسلک اداروں کی مالی مدد کیلئے ایک فنڈ قائم کیا جائیگا۔شوکت ترین نے کہا کہ نوجوانوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا وزیراعظم عمران خان کی سوچ ہے تاکہ ہو قوم کی بہتر طورپر خدمت کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنے کیلئے شروع کیا گیا ہے۔ مشیر خزانہ نے کہا کہ کامیاب پاکستان پروگرام کے ایک اور اقدام کے تحت سود سے پاک زرعی اور کاروباری قرضے بھی فراہم کئے جارہے ہیں جو تقریبا چالیس لاکھ پسے ہوئے خاندانوں کی بہتری کیلئے شروع کئے گئے ہیں۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے نوجوانوں کے امور کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں میں 30 ارب روپے تقسیم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوہزار تئیس تک باقی ستر ارب روپے تقسیم کئے جائیں گے۔