Thursday, 26 December 2024, 04:22:05 pm
 
وزیراعلیٰ پنجاب کی بیجنگ میں کمیونسٹ پارٹی کے اعلیٰ سطح کے وفد سے ملاقات
December 08, 2024

پنجاب کے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بیجنگ میں چین کی کمیونسٹ پارٹی کے اعلیٰ سطح کے وفد کے ساتھ ملاقات کی۔

اس موقع پر انہوں نے پنجاب کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کیلئے چین کے ساتھ تعاون کی خواہش ظاہر کی۔

اس سے پہلے بیجنگ کے ہوائی اڈے پر پہنچنے پر چین کی کمیونسٹ پارٹی کے چھ اعلیٰ نمائندوں نے ان کا استقبال کیا۔

وہ چین کا دورہ کرنے والی پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہیں۔

سینیٹر پرویزرشید ،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیراطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر، وزیرزراعت عاشق حسین کرمانی اور اعلیٰ سطح کا وفد ان کے ہمراہ ہے۔