پی ایم ایل نون کی زیرقیادت اتحادی حکومت نے ایک سال کے مختصر عرصہ میں بہت سے منصوبے شروع کئے ہیں اور ملک میں معاشی سماجی ترقی کیلئے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔
عوامی مفاد کے یہ اقدامات انفراسٹرکچر کی ترقی، سماجی حفاظت اور معاشی ترقی سمیت مختلف شعبوں میں کئے گئے ہیں۔ان میں بلیو اور گرین لائنز کے منصوبے وزیراعظم شہبازشریف نے گزشتہ سال شروع کئے جو کہ راولپنڈی اسلام آباد کے جڑواں شہروں کے صارفین کو باعزت اور آرام دہ سفر کی سہولت فراہم کرنے کیلئے ایک اہم قدم ہے۔علاوہ ازیں وزیراعظم شہبازشریف نے فیض احمد فیض میٹرو سٹیشن سے نیواسلام آباد ایئرپورٹ آنے جانے کیلئے اورینج میٹرو بس لائن روٹ کا آغاز بھی کیا۔مسافر ریڈلائن میٹرو کا استعمال کرتے ہوئے فیض احمد فیض سٹیشن سے اورنیج لائن میٹرو بس میں سوار ہو سکتے ہیں جس کا آغاز بھی ماضی میں مسلم لیگ نون کی حکومت نے ہی کیا تھا۔