Sunday, 27 April 2025, 06:54:10 pm
 
بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، اسحاق ڈار کی سعودی ہم منصب سے گفتگو
April 26, 2025

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

انہوں نے موجودہ دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور علاقائی صورتحال میں حالیہ تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

اسحاق ڈار نے اپنے سعودی ہم منصب کو بھارت کے یکطرفہ اقدامات کے تناظر میں قومی سلامتی کمیٹی کی طرف سے کئے گئے فیصلوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

انہوں نے بھارت کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کیا اور مزید ایسے کسی بھی اقدام کے خلاف خبردار کیا۔

نائب وزیراعظم نے کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے پاکستانی عزم کا اعادہ کیا۔

فریقین نے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر تعاون اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔