Sunday, 27 April 2025, 06:36:08 pm
 
نائب وزیراعظم نے پہلگام حملے کے تناظر میں بھارت کے الزامات یکسرمسترد کردیئے
April 26, 2025

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فدان سے آج ٹیلی فون پر گفتگو کی۔

انہوں نے بھارت کے بے بنیاد الزامات‘ یکطرفہ اقدامات اور جھوٹے پراپیگنڈے کے جواب میں پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

دونوں رہنمائوں نے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے مستقل مشاورت اور قریبی تعاون پر اتفاق کیا۔

 نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحق ڈار نے مصر کے وزیرخارجہ ڈاکٹر بدر Abdelatty سے بھی ٹیلیفون پر گفتگو کی۔

موجودہ علاقائی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے اسحق ڈار نے بھارت کے بے بنیاد الزامات، پاکستان کے خلاف اس کی یکطرفہ کارروائیوں اور جھوٹے پراپیگنڈے کو مسترد کردیا۔

انہوں نے اپنے قومی مفادات کا دفاع کرنے اور علاقائی امن واستحکام کے فروغ کے حوالے سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں رہنمائوں نے پاک مصر دوطرفہ تعاون میں اضافے پر بھی بات چیت کی۔

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے آج آذربائیجان کے وزیر خارجہ JEYHUN BAYRAMOVسے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔

اسحاق ڈار نے انہیں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔

انہوں نے بھارت کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کیا اور پاکستان کے بارے میں جھوٹے پروپیگنڈے کے خلاف خبردار کیا۔

اسحاق ڈا ر نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے معاملے پر پاکستان کے موقف کی مسلسل حمایت پر آذربائیجان کا شکریہ ادا کیا۔

فریقین نے پاک آذربائیجان دوطرفہ تعاون خصوصاً تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون پربھی تبادلہ خیال کیا۔