پاکستان ریلوے پنجاب حکومت کے تعاون سے لاہور سے راولپنڈی تک تمام ریلوے اسٹیشنز کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بہتر بنائے گا۔
یہ فیصلہ آج راولپنڈی میں وزیر ریلوے حنیف عباسی کے زیر صدارت پاکستان ریلوے کے اجلاس میں کیا گیا۔
اجلاس میں لاہور اسلام آباد تیز رفتار ٹرین سروس اور پنجاب میں ٹرین کے چھ روٹس کو اپ گریڈ کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں لاہور اسلام آباد ٹرین کا سفری وقت چار گھنٹے سے کم کر کے تین گھنٹے کرنے پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں تمام پلوں کی تعمیر نو اور اسٹیشن یارڈز کی ازسرنو تشکیل جیسے دیگر ضروری اقدامات کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔