ایران نے پہلگام واقعے پر شروع ہونے والی پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے ثالثی کی پیشکش کی ہے۔
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پیغام میں کہا کہ ایران اس مشکل وقت میں دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت پیدا کرنے کیلئے اسلام آباد اور نئی دلی میں اپنے سفارتخانوں کی خدمات پیش کرنے کیلئے تیار ہے۔
ایران کے وزیرخارجہ دونوں ملکوں پر زور دیا کہ وہ بحران کے خاتمے کیلئے ہر ممکن صبروتحمل کا مظاہرہ کریں۔
انہوں نے کہاکہ بھارت اور پاکستان دونوں ایران کے برادر ہمسایہ ممالک ہیں جن کے ساتھ ہمارے صدیوں پرانے ثقافتی اور دوستانہ تعلقات ہیں۔