Sunday, 27 April 2025, 06:27:39 pm
 
کرپٹوکرنسی کیلئے ریگولیٹری فریم ورک وضع کرنے کیلئے امریکہ کے ساتھ تعاون کی یادداشت پر دستخط
April 26, 2025

پاکستان نے کرپٹوکرنسی کیلئے ریگولیٹری فریم ورک وضع کرنے کیلئے امریکہ کے ساتھ تعاون کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

معاہد ے پر ہفتہ کے روز اسلام آباد میں پاکستان کرپٹو کونسل اور امریکی کمپنی ورلڈ لبرٹی فنانشل نے د ستخط کیے۔

وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے اس موقع پر کہا کہ کرپٹو کے شعبے میں پاکستان میں بے پناہ مواقع موجود ہیں۔

ورلڈ لبرٹی فنانشل کے وفد کے ارکان نے کہا کہ اس معاہدے سے پاکستان کو ڈیجیٹل دورمیں داخل ہونے میں مدد ملے گی۔