Wednesday, 16 October 2024, 09:17:36 am
 
صوبے کے تمام تھانوں میں تعمیراتی اور تزئین و مرمت کا کام سرانجام دیا جائیگا، محسن نقوی
September 09, 2023

فائل فوٹو

نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے کہا ہے کہ صوبے کے تمام تھانوں میں تعمیراتی اور تزئین و مرمت کا کام سرانجام دیا جائے گا۔

آج(ہفتہ) کو لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے تھانوں میں آنے والوں کو سہولیات فراہم کرنے اور دوستانہ ماحول قائم کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے لوگوں کے فوری ریلیف کے لئے کرائے کی عمارتوں میں نئے تھانے قائم کرنے کی بھی ہدایت کی کیونکہ نئے تھانے قائم کرنے کے لئے خطیررقم کی ضرورت ہوتی ہے۔