پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے اعتماد ظاہر کیا ہے کہ پنجاب سے پولیو کے سو فیصد خاتمے کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔
انسدادِ پولیو مہم کے آغاز پر اپنے پیغام میں انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کیلئے انتظامیہ سے تعاون کریں۔وزیراعلیٰ نے مہم کی کامیابی کیلئے مربوط کوششوں کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہو گا۔