ملک بھر میں عظیم قومی شاعر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 144واں یوم پیدائش آج (منگل)قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔دن کا آغاز مساجد میں پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائوں کے ساتھ ہوا ۔شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال 9نومبر 1877کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔انہوں نے اپنی ہمہ گیر شاعری کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں کو بیدار کیا اور اُنیس سو تیس میںآلہ باد میں اپنے تاریخی خطبے میں قیام پاکستان کا تصور پیش کیا ۔علامہ اقبال کے اس خطاب نے برصغیر کے مسلمانوں کو پاکستان کے حصول کیلئے واضح سمت اور جداگانہ تشخص دیا۔لاہور میں علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔