ایف سی بلوچستان نارتھ کی طرف سے سمگلنگ کے خلاف کی گئی ایک بڑی کارروائی میں سمگل کی گئی اشیاء ضبط کرلی گئیں۔
ضبط کی گئی اشیاء میں کپڑا، سگریٹ، خشک دودھ، ٹائر، کمبل، خوردنی تیل، چائنا سالٹ اور دوسری چیزیں شامل ہیں۔ضبط کی گئی ان اشیاء کی قیمت بتیس کروڑ روپے سے زائد ہے اور یہ اشیاء ضروری قانونی کارروائی کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کر دی گئیں۔