نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے آزاد جموں و کشمیر کے موجودہ اور سابق وزرائے اعظم نے ملاقات کی۔
نائب وزیر اعظم کے آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں آزاد جموں و کشمیر میں ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نائب وزیراعظم نے آزاد جموں و کشمیر کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے حکومت کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔