پاک فوج اور سول انتظامیہ کے تعاون سے گوادر یونیورسٹی میں دو روزہ کاروباری اور ثقافتی گالہ منعقد کیا گیا۔
گالہ کا مقصد علاقائی کاروباری صلاحیت اور ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنا تھا۔گالہ میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء نے کاروباری نمائشوں، طلباء کی رہنمائی کیلئے نئے کاروبار کے آغا اور علاقائی مصنوعات اور سروسز کی نمائش سمیت مختلف اسٹالز قائم کئے تھے۔ثقافتی نمائش میں روایتی بلوچی موسیقی، رقص اور دستکاریاں شامل ہیں جن کا مقصد مقامی ورثے کو اجاگر کرنا تھا۔