Saturday, 27 April 2024, 06:21:24 am
حلقہ این اے75سیالکوٹ چارڈسکہ میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ جاری
April 10, 2021

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے75سیالکوٹ چارڈسکہ میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ جاری ہے جو شام پانچ بجے تک بغیرکسی وقفے کے جاری رہے گی۔الیکشن کمیشن نے پُرامن، آزادانہ، منصفانہ اورشفاف انتخابات کے انعقاد کے لئے تمام ضروری انتظامی اورانتخابی اقدامات کئے ہیں۔حلقے میں تین سوساٹھ پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارعلی اسجدملہی اور پاکستان مسلم لیگ نون کی امیدوارنوشین افتخار کے درمیان کانٹے دارمقابلہ متوقع ہے۔