Thursday, 02 May 2024, 02:34:53 am
روس کےحمایت یافتہ علیحدگی پسندوں کےخلاف حملہ نہیں کرینگے:یوکرین
April 10, 2021

یوکرین نے کہاہے کہ وہ روس کے حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں کے خلاف حملہ نہیں کرے گا جنہوں نے ملک کے مشرقی حصے میں دوعلاقوں پرقبضہ کررکھاہے۔

یوکرین کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف Ruslan-Khomchakنے ایک بیان میں کہاکہ زیرقبضہ علاقوں کاکنٹرول سنبھالنے کے لئے طاقت کے استعمال کے نتیجے میں بڑی تعداد میں شہری آبادی اورفوجیوں کی ہلاکت کاخدشہ ہے جو ہمارے لئے ناقابل قبول ہے۔یہ بیان فریقین کے درمیان حالیہ ہفتوں کے دوران لڑائی کے واقعات میں تیزی اورسرحدپر روسی فوج کی تعداد میں اضافے کے تناظرمیں سامنے آیاہے۔