Wednesday, 23 October 2024, 05:58:53 am
 
عازمین حج کو لے کر آخری پرواز اسلام آباد سے روانہ ہوگئی
June 10, 2024

تین سو اسی عازمین حج کو لے کر آخری پرواز آج صبح اسلام آباد سے روانہ ہوئی جس کے بعد ایک ماہ سے جاری عازمین حج کو سعودی عرب پہنچانے کے لئے حج پروازوں کا سلسلہ مکمل ہوگیا ہے۔

ریڈیو پاکستان کے نمائندے بلال خان محسود نے مکہ مکرمہ سے اطلاع دی ہے کہ آخری حج پرواز کے جدہ کے شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچنے کے بعد سرکاری حج سکیم کے تحت ستر ہزار ایک سو پانچ عازمین حج کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ پہنچانے کا عمل مکمل ہوجائے گا جو گزشتہ ماہ کی نو تاریخ کو شروع ہوا تھا۔روانگی پروگرام کے مطابق آج صبح تین سو اسی عازمین حج کو لے کر سعودی ائرلائنز کی آخری پرواز نمبرSV-3727 آج اسلام آباد سے جدہ روانہ ہوئی۔رواں سال ایک لاکھ ساٹھ ہزار پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے جن میںسے ستر ہزار سرکاری حج سکیم اور نوے ہزار پرائیویٹ سکیم کے تحت حج ادا کریں گے۔