Wednesday, 23 October 2024, 05:58:53 am
 
مکہ مکرمہ میں گرینڈ حج سمپوزیم کے اڑتالیسویں ایڈیشن کا آغاز
June 10, 2024

''شرعی اصولوں پر عمل اور مناسک حج سے متعلق قوانین کی پاسداری'' کے عنوان سے گرینڈ حج سمپوزیم کا اڑتالیسواں ایڈیشن آج(پیر) مکہ مکرمہ میں شروع ہو گیا ہے۔

سعودی عرب کی وزارت حج کی میزبانی میں منعقد کی جانے والی اس تقریب میں مسلم دنیا سے علماء اور مفکرین سمیت پانچ سو سے زائد افراد شرکت کر رہے ہیں۔ تقریب کا مقصد عازمین کو مناسک حج کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کی کوششوں کو یکجا اور بہتر بنانا ہے۔