حکومت پنجاب نے صوبے میں ضروری اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے ایک ٹاسک فورس قائم کر دی ہے۔
یہ بات صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے آج(ہفتہ) کو لاہور میں وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کے ساتھ ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی روکنے کے لئے پرائس کنٹرول اتھارٹی قائم کی جارہی ہے۔
رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ صوبائی حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے۔
انہوں نے بجٹ میں اقلیتوں کے لئے رقم میں اضافے کا خیرمقدم کیا۔