پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے ٹیکس وصولی میں اضافے کیلئے پنجاب ریونیو اتھارٹی کے دائرہ کار کو مزید بارہ اضلاع تک بڑھانے کی منظوری دی ہے۔
انہوں نے آج لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے عام آدمی کو متاثر کئے بغیر محکمے کے ٹیکس وصولی کے اہداف کو پچاس ارب روپے تک بڑھانے کی تجویز دی۔
انہوں نے کہا کہ محکموں کے اعدادوشمار کو مربوط کرنے کیلئے پنجاب ریونیو اتھارٹی کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ساتھ ملا دیا جائیگا۔
اجلاس کے دوران پنجاب ریونیو اتھارٹی کے نئے چیئرمین نے محکمے کے بارے میں بریفنگ دی۔