فائل فوٹو
پنجاب میں ایک چینی کمپنی سولر پینلز بنانے اور اسمبل کرنے کا پلانٹ لگائیگی۔
اس بارے میں ایک معاہدے پر پنجاب کے وزیرصنعت چوہدری شافع حسین اور چینی کمپنی کے جنوبی بحرالکاہل کے علاقے کے صدر Alex Heng نے آج لاہور میں دستخط کئے۔
وزیر صنعت نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں پہلا سولر پینل بنانے کا پلانٹ اور سولر پینل ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم کی جائیگی۔