Saturday, 09 November 2024, 10:20:32 pm
 
آرمی چیف اور سعودی وفد کا باہمی تعاون مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال
October 10, 2024

سعودی عرب کے سرمایہ کاری کے وزیر خالد بن عبدالعزیز الفیلح کے زیر قیادت ایک وفد نے بری فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے راولپنڈی میں ملاقات کی۔

انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور خصوصاً مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے بڑھتے ہوئے برادرانہ تعاون کو مزید مضبوط کرنے پرزور دیا۔

آرمی چیف نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود اور شہزادہ محمد سلمان کی خصوصی حمایت اور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک بڑے کاروباری وفد کا پاکستان کا دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے گہرے برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے۔

جنرل عاصم منیر نے وفد کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور امید ظاہر کی کہ دونوں ملک باہمی مفید تعاون جاری رکھیں گے۔