Wednesday, 01 May 2024, 01:36:34 am
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر خشک و ابرآلود رہے گا
April 11, 2024

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر خشک جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا۔تاہم خیبرپختونخوا گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارتاسلام آباد پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ لاہور اکیس کراچی پچیس پشاور بیس کوئٹہ اور مظفرآباد بارہ گلگت نواور مری دس ڈگری سینٹی گریڈبھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، LEH پلوامہ اننت ناگ شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود اور کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت :سرینگر سات، اننت ناگ آٹھ، شوپیاں پانچ ، Leh صفر جموں اٹھارہ، پلوامہ اور بارہ مولہ میں چھ ڈگری سینٹی گریڈ