Wednesday, 01 May 2024, 12:10:50 am
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے متعدد علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
April 14, 2024

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران خیبر پختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی سندھ میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔تاہم بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر ، بالائی بلوچستان اور بالائی پنجاب میں کہیں کہیں شدید بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی متوقع ہے۔ادھر شمالی علاقہ جات میں پہاڑوں پر برف باری کا بھی امکان ہے۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارتاسلام آباد 16ڈگری سینٹی گریڈ لاہور 20 کراچی 26 پشاور 18کوئٹہ اور گلگت 14مری 10اور مظفرآباد 15ڈگری سینٹی گریڈبھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، جموں، پلوامہ، اننت ناگ اور بارہ مولہ میں مطلع ابر آلود رہنے اور وقفہ وقفہ سے بارش کا امکان ہے۔تاہم LEH اور شوپیاں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت: سرینگر، پلوامہ اور بارہ مولا گیارہ سینٹی گریڈ جموں اکیس، Leh دو، اننت ناگ دس اور شوپیاں میں نو ڈگری سینٹی گریڈ