Tuesday, 30 April 2024, 06:38:00 pm
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا
April 16, 2024

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔تاہم بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر اورگلگت بلتستان میں صبح کے ا وقات کے دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش کاامکان ہے۔جنوبی مغربی بلوچستان میں رات کے اوقات کے دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش متوقع ہے۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارتاسلام آباد تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ لاہور انیس کراچی چھبیس پشاور پندرہکوئٹہ اورمری آٹھگلگت دساور مظفرآباد چودہ ڈگری سینٹی گریڈبھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر، جموں،Leh ، پلوامہ، اننت ناگ شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود اوررہنے، تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت: سرینگر، اننت ناگ اور شوپیاں میں نو ڈگری سینٹی گریڈ، جموں سترہ،Leh دو، پلوامہ اور بارہ مولہ میں آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ