Thursday, 02 May 2024, 05:01:50 am
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر،اسلام آباد سمیت دیگر علاقوں میں شدید بارش کا امکان
April 19, 2024

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر،اسلام آباد، پنجاب اور شمالی بلوچستان میںبیشتر مقامات پرتیز ہوائیں چلنے ، گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش اورکہیں کہیں ژالہ باری کاامکان ہے۔ شمالی علاقوںمیں پہاڑوں پر برف باری بھی متوقع ہے۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارتاسلام آباد سولہ ڈگری سینٹی گریڈ لاہور چوبیس کراچی پچیس پشاور سترہکوئٹہ گیارہگلگت پندرہمری ساتاور مظفرآباد چودہ ڈگری سینٹی گریڈبھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اوربارہ مولہ میں مطلع ابر آلود رہنے اور کہیں کہیں تیز ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے جبکہ Leh اور جموںمیں مطلع ابرآلودرہنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت: سرینگراوربارہ مولہ میں دس ڈگری سینٹی گریڈ، جموں اکیس،Leh صفر،پلوامہ اور اننت ناگ نواور شوپیاں میں آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ