معروف گلوکار احمد رشدی کی آج اکتالیسویں برسی منائی جارہی ہے۔وہ چوبیس اپریل انیس سوچونتیس کو حیدرآباد دکن میں پیدا ہوئے اور آزادی کے بعد پاکستان منتقل ہوگئے۔احمد رشدی نے اردو، انگریزی، پنجابی، بنگالی، سندھی اور گجراتی زبانوں میں پانچ سوتراسی فلموں کیلئے تقریبا پانچ ہزار گیت گائے جو پاکستانی سینما کی تاریخ میں فلمی گانوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔انہیں ان کی وفات کے بیس سال بعد فلمی موسیقی کے شعبے میں انکی شاندار خدمات کے صلے میں دوہزار تین میں ستارہ امتیاز دیا گیا۔احمد رشدی انیس سوتراسی میں آج کے روز کراچی میں انتقال کرگئے۔