واپڈا نے شیڈول سے پہلے تربیلا پن بجلی گھر میں صفائی اور تعمیراتی کام کا میابی سے مکمل کر کے دو ٹنلز کو فعال کر دیا ہے۔واپڈا کے ترجمان کے مطابق عالمی بینک کے مالی تعاون سے مکمل ہونے والے ان تعمیراتی کاموں کا مقصد تربیلا ڈیم کی بجلی کی پیداوار ی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان تعمیراتی کاموں کی تکمیل اور تربیلا میں پانی ذخیرہ کرنے کی سطح میں اضافے کے ساتھ پن بجلی گھر کے دو مزید یونٹس نے شیڈول سے اکیس دن پہلے بجلی کی پیداوار شروع کر دی ہے جس سے تربیلا ڈیم کی بجلی کی پیداواری صلاحیت چھ سو بہتر میگا واٹ کے اضافے کے ساتھ ایک ہزار تین سو اٹھاون میگا واٹ سے دو ہزار تیس میگا واٹ ہو گئی ہے۔تربیلا سے دس دن کے دوران بجلی کی پیداوار تین ہزار آٹھ سو میگا واٹ تک ہو جائے گی۔