Sunday, 08 September 2024, 04:35:44 am
 
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر گرم اور مرطوب رہے گا
July 11, 2024

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر گرم اور مرطوب رہے گا۔

تاہم خیبرپختونخوا اسلام آبادخطہ پوٹھوہار بالائی پنجاب شمالی مشرقی بلوچستان کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائیں چلنے اور کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارت

اسلام آباد 25ڈگری سینٹی گریڈلاہور 28کراچی 31پشاور 30کوئٹہ 26گلگت 19مری 15اورمظفرآباد 24ڈگری سینٹی گریڈبھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر پلوامہ اننت ناگ شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے تیز ہوائیں چلنے اور کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جموں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے ساتھ ساتھ تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ LEHمیں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت سرینگر پلوامہ اور اننت ناگ میںانیس ڈگری سینٹی گریڈ جموں چھبیس LEH تیرہ شوپیاں اٹھارہ اور بارہ مولا میں بیس ڈگری سینٹی گریڈ۔