Wednesday, 23 October 2024, 05:59:15 am
 
چترال، سکیورٹی فورسز اورعسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ،7 دہشتگرد ہلاک،6 زخمی
September 11, 2023

چترال کے علاقے URSOON میں سکیورٹی فورسزاورعسکریت پسندوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں سات دہشت گرد ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے میں کسی بھی مزید دہشت گرد کی موجودگی کے خاتمے کیلئے کارروائی جاری ہے۔

مقامی افراد نے سکیورٹی فورسز کی کارروائی کو سراہا ہے اور ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مکمل حمایت کا اظہار کیا ہے۔