Tuesday, 08 October 2024, 08:44:32 pm
 
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی سرحدی چوکیوں کی تعداد بڑھانے کی منظوری دے دی
September 11, 2024

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں سرحدی چوکیوں کی تعداد بڑھانے کی تجویز کی منظوری دی ہے۔

لاہور میں آج ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے ان چوکیوں پر تعینات پولیس اہلکاروں کو خصوصی تربیت دینے کی ہدایت کی۔

مریم نواز نے زور دیا کہ پولیس افسروں کو کارروائیوں کے دوران حفاظت کیلئے بکتر بند اور بلٹ پروف گاڑیاں اور جیکٹس فوری فراہم کی جائیں۔

انہوں نے پنجاب پولیس کے سازوسامان کو بہتر بنانے اور اس کی مجموعی آپریشنل صلاحیت کو بہتر بنانے کیلئے ایک ارب روپے کی بھی منظوری دی۔