Saturday, 27 July 2024, 08:07:58 am
پاک فوج نے خیبرپختونخواہ میں مقامی عوام کے ساتھ عید منائی
April 12, 2024

پاک فوج کی جانب سے خیبرپختونخواہ میں مقامی عوام کے ساتھ عید الفطر جوش و خروش سے مناء جا رہی ہے۔ باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، سوات، دیر اور چترال میں پاک فوج کے حکام مقامی عوام اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے ساتھ عید کی خوشیوں میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔ پاک فوج کے مقامی کمانڈرز کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور عوام میں مٹھائیاں تقسیم کی جا رہی ہیں۔ جبکہ ان اضلاع کے دوردراز علاقوں میں بچوں اور بچیوں میں کھلونے اور ٹافیاں بھی تقسیم کی جا رہی ہیں۔ مقامی کمانڈرز کی جانب سے ہسپتالوں کے دوروں کے دوران مریضوں کے ساتھ عید منائی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ شہدا کی یادگاروں پر فاتحہ خوانی کے ساتھ ان کے لواحقین کے ساتھ ملاقاتیں بھی کی جا رہی ہیں۔ دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اور مقامی عوام نے پاک فوج کے ان اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا۔ پاک فوج کی جانب سے اپنی عوام کے لئے یہ لازوال اور بیلوث کاوشیں جاری رہیں گی۔