شمالی وزیرستان میں عید الفطر کی مناسبت سے سیاحتی مقامات پر رنگا رنگ میلوں کا اہتمام ۔ شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک اور شوال میں بھی عید الفطر کے موقع پر سیاحوں کی بھرپور آمد ۔ پاک فوج، پولیس اور سول انتظامیہ کی جانب سے سیاحوں کا بھرپور خیر مقدم کیا گیا ۔ انتظامیہ کی جانب سے سیاحوں کی آسانی کے لیے ٹریفک مینجمنٹ اور بھرپور سکیورٹی فراہم کی گئی ۔ عید کے موقع پر ان تقاریب میں 62 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر پاک فوج کی جانب سے شرکا کی تفریح کے لیے مختلف کھیلوں اور دیگر سرگرمیوں کا اہتمام بھی کیا گیا۔ شائقین نے پاک فوج اور سول انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے انتظامات کو بے حد سراہا ۔ علاقہ مکینوں نے امن و امان کے قیام کی کوششوں میں پاک فوج کا شکریہ ادا کیا ۔جنوبی وزیرستان میں عید الفطر کی مناسبت سے گومل زام ڈیم کے سیاحتی مقام پر رنگا رنگ میلے کا اہتمام ۔ جنوبی وزیرستان میں عید الفطر کی مناسبت سے گومل زام ڈیم کے سیاحتی مقام پر پررونق میلے کا اہتمام کیا گیا ۔ میلے میں شائقین کے لیے کشتی رانی، کھانے پینے کے سٹالز اور بچوں کے لیے مختلف قسم کے جھولوں کا انتظام بھی کیا گیا ۔ میلے کا مقصد لوگوں کو صحت مند تفریح کے مواقع فراہم کرنا اور مقامی ثقافت سے روشناس کروانا تھا ۔ میلے میں لگ بھگ 3 ہزار افراد نے شرکت کی جس میں بڑی تعداد بچوں کی تھی ۔ اس موقع پر روایتی رقص بھی پیش کیا گیا جس میں لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ میلے میں کشتی کی سیر بھی لوگوں کی خصوصی توجہ کا مرکز رہی ۔ علاقہ مکینوں نے امن و امان کے قیام کی کوششوں میں پاک فوج کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔