فائل فوٹو
مسجد النبوی کے امام ڈاکٹر صالح محمد البدیرنے آج لاہور میں پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز سے ملاقات کی ۔
ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ نے خادمین حرمین شریفین اور سعودی عرب کے ولی عہد کی صحت کیلئے دعا کی ۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہم قرآن اورسنت کے بعد خانہ کعبہ اور مسجد النبوی کے آئمہ کی ہدایات پر عمل کرتے ہیں ۔
اس موقع پر امام ڈاکٹر صالح بن محمد البدیر نے خادمین حرمین شریفین اور مدینہ منورہ کے عوام کی جانب سے پنجاب کے عوام کیلئے نیک خواہشات کا پیغام دیا ۔