Tuesday, 08 October 2024, 08:18:04 pm
 
کابینہ کمیٹی کا ریاستی ملکیتی کاروباری اداروں کے موثر نظم و نسق پر زور
September 12, 2024

ریاست کے ملکیتی کاروباری اداروں کے بارے میں کابینہ کی کمیٹی نے قومی ترقی کے مقاصد میں کردار کو یقینی بنانے کیلئے ریاستی ملکیتی کاروباری اداروں کے موثر نظم و نسق پر زور دیا ہے۔

کابینہ کمیٹی کااجلاس آج(جمعرات کو) اسلام آباد میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے زیرصدارت ہوا۔

اس موقع پر وزارت مواصلات نے ایک ضروری ریاستی ملکیتی کاروباری ادارے کے طور پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی کیٹگریز کے حوالے سے تجویز پیش کی۔

تفصیلی غور کے بعد کمیٹی نے ضروری ریاستی ملکیتی کاروباری ادارے کے طور پر نیشنل ہائی ویزاتھارٹی کی کیٹگری کے حوالے سے تجویز کی منظوری دی۔

اجلاس میں پاکستان پوسٹ آفس کے محکمے کو سٹریٹجک اور لازمی ریاستی ملکیتی کاروباری ادارے کے طور پر قرار دینے کی بھی تجویز دی گئی۔

وزارت آبی وسائل نے واپڈا کو سٹریٹجک یا لازمی ریاستی ملکیتی کاروباری ادارہ قرار دینے کی تجویز پیش کی۔

غور و خوض کے بعد کمیٹی نے واپڈا کو لازمی سرحدی ادارہ قرار دینے کا فیصلہ کیا۔