Tuesday, 14 January 2025, 08:18:52 pm
 
امن خراب کرنے کی کسی بھی کوشش کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، آرمی چیف
January 13, 2025

بری فوج کے سربرا ہ جنرل سید عاصم منیر نے آج (پیرکو )پشاور کا دورہ کیا جہاں انہیں سیکورٹی کی موجودہ صورتحال اور انسداد دہشت گردی آپریشن کے تحت فتنہ الخوارج کو ہدف بنانے کی کارروائیوں کے بار ے میں بریفنگ دی گئی۔

وفاقی وزیر داخلہ اورخیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ نے بھی بریفنگ میں شرکت کی۔

اس موقع پر بری فوج کے سربراہ نے کہاکہ ملک کے امن کوخراب کرنے کی کسی بھی کوشش کا فیصلہ کن اور بھرپور قوت سے جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے پاکستان کو مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے غیر متزلزل عزم اور بے مثال قربانیوں کی تعریف کی جنہوں نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کوختم کرنے اور ان کے مذموم ایجنڈ ے کو ناکام بنانے میں اہم کرداراداکیا۔