Saturday, 27 July 2024, 01:37:52 pm
معروف اداکار، براڈ کاسٹر اور پروڈیوسر ضیاء محی الدین کی پہلی برسی
February 13, 2024

معروف اداکار، براڈ کاسٹر اور پروڈیوسر ضیاء محی الدین کی  کی پہلی برسی منگل کے روز منائی گئی۔

وہ بیس جون انیس سواکتیس کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے۔

ضیا محی الدین نے انیس سوانہترمیں پاکستان ٹیلی ویژن کے ٹاک شو "ضیا محی الدین شو" سے شہرت حاصل کی۔

وہ 'اے پیسیج ٹو انڈیا' کے اسٹیج ڈرامے میں ڈاکٹر عزیز کے کردار کی ابتدا کرنے کے لئے بھی جانے جاتے تھے۔ وہ فلم لارنس آف عربیہ میں بھی نظر آئے۔

ضیاء محی الدین نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ کے سربراہ رہے۔

ضیاء محی الدین کو پرفارمنگ آرٹس کے شعبے میں شاندار خدمات پر ہلال امتیاز ایوارڈ، ستارہ امتیاز ایوارڈ اور لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

وہ دوہزارتئیس میں آج کے روز اکانوے برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے۔