Thursday, 26 December 2024, 04:47:49 pm
 
معروف شاعر فیض احمد فیض کا 113واں یوم پیدائش
February 13, 2024

معروف شاعر فیض احمد فیض کا 113واں یوم پیدائش منگل کے روز منایا گیا۔

وہ انیس سوگیارہ میں آج کے روز سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔

ان کے مجموعوں میں نقش فریادی، دست صبا، زندہ نامہ اور شام شہر یاران شامل ہیں۔

فیض احمد فیض کو ادب میں خدمات کے اعتراف میں انیس سونوے میں پاکستان کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان امتیاز سے نوازا گیا۔

معروف شاعر کو کئی ایوارڈز بھی ملے جن میں نگار، لینن پیس پرائز، پاکستان کے انسانی حقوق کمیشن کا پیس پرائز اور ایویسینا پرائز شامل ہیں۔