Friday, 26 April 2024, 11:48:52 pm
پاکستان جرمنی کیساتھ برقی گاڑیوں کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے، وزیرخارجہ
April 13, 2021

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے برلن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے یورپ کے ساتھ اسٹراٹیجک اشتراک عمل منصوبہ وضع کرنے کا عزم کا رکھا ہے اورپاکستان جرمنی کے ساتھ بالخصوص انفارمیشن ٹیکنالوجی، شمسی توانائی اور برقی گاڑیوں کے شعبوں میں تعاون کر سکتا ہے۔

انھوں نے اس بات پر اطمینان ظاہر کیا ہے کہ اس وقت پانچ ہزار کے قریب پاکستانی طلباء جرمنی کے مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں۔